عام انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا بڑا اعلان سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

install suchtv android app on google app store