ہمیں نیوٹریلیٹی نظر نہیں آرہی، اسد عمر کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت نیوٹریلیٹی نظر نہیں آرہی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ مسئلہ معاشی نہیں قومی سلامتی کا بن گیاہے، زرمبادلہ کے ذخائر تین ہفتے کے رہ گئے ہیں، 1998 اکتوبرمیں بھی ن لیگ کے دور میں ایسی معاشی صورت حال ہوئی تھی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمیں نیوٹریلیٹی کے آثار نظر نہیں آرہے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے بتایا ان سے رابطے کیے جارہے ہیں اورپیغام دیاجارہا ہے کہ ان کا مستقبل پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ نگراں حکومتیں بنتے ہی جس طرح انتقامی کارروائی شروع ہوئی، ان کے پیچھے کسی مضبوط طاقت کی حوصلہ افزائی موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store