تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو 6،6 ماہ قید کی سزا

  • اپ ڈیٹ:
تحریک انصاف کے مزید کارکنوں کو سزا سنا دی فائل فوٹو تحریک انصاف کے مزید کارکنوں کو سزا سنا دی

پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں پہلی سزا سنادی گئی۔

تحریک انصاف کے 12 کارکنوں کو 26 نومبر احتجاج کے کیس میں 6،6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ ایک ملزم بری ہوگیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ترنول اور رمنا میں مقدمات درج تھے۔ سزائیں جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس اور جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے سنائیں۔

install suchtv android app on google app store