ایک کرکٹر نے ساڑھے 3 سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں پارٹی کے کارکنوں اور بیرون ملک پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ایک کرکٹر نے ساڑھے 3 سال میں ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے سیاست نہیں ریاست بچانے جیسے مشکل فیصلے کیے، عمران خان ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، قومی اسمبلی کے انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مریم نوازرواں ماہ کےاختتام پرپاکستان پہنچ کر پارٹی کو ازسرنو منظم کریں گی، پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے والوں کو بےنقاب کیا جائےگا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے قائد ن لیگ نواز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ اتحادی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کے لیے مکمل اعتماد کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ نگراں وزیراعلیٰ کےلیے آصف زرداری اور پی ڈی ایم سمیت سب کی رضا مندی سے نام دیں۔

install suchtv android app on google app store