چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات فائل فوٹو چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، ملاقات مین دونوں رہنماوں کے درمیان پنجاب سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔

بلاول ہاؤس لاہور میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں پنجاب میں نگراں حکومت کی تشکیل سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ سے بھی رابطہ کیا، چوہدری شجاعت نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر آصف علی زرداری کو مبارکباد بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی تو سیاست بھی ہوگی، ملکی معیشت کو اس وقت سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، سب کو مل کر پاکستان کے معاشی حالات کو کنٹرول کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store