آصف زرداری سے متعلق شیر افضل کے بیان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری سے متعلق شیر افضل کے بیان کی تردید کر دی فائل فوٹو پیپلز پارٹی نے آصف زرداری سے متعلق شیر افضل کے بیان کی تردید کر دی

پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل کے بیان پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری کل رات 11 بجے تک مجھ سے رابطے کرتے رہے، ان رابطوں پر دستیاب قیادت علیمہ خان، شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار ہم نے بیٹھ کر ڈسکشن کی۔

شیر افضل کے مطابق پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا ہے کہ جو آپ کی سیٹیں ہیں ڈیو پراسس آف لا سے واپس لے لیں ہم اعتراض نہیں کریں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی نے عندیہ دیا کہ ہماری ترجیح ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی ہے۔

شیر افضل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اگر سرکاری مؤقف دینا ہے تو کسی سنجیدہ شخص سے دلوائیں، میں شیر افضل خان مروت کو سنجیدہ شخص نہیں سمجھتا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شیرافضل مروت کامیڈی شو تو کرسکتے ہیں،سنجیدہ سیاستدان نہیں بن سکتے، ان کو خواب میں بھی آصف زرداری نظر آرہے ہیں، پی ٹی آئی والوں کوپتہ چل گیا ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں بن رہی۔

انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی سے رابطہ کرنا ہوتا تو کسی سنجیدہ شخص کے ذریعے رابطہ کرتے، ایک ایسا شخص جس کی سنجیدگی پر سوالات اٹھتے ہیں اس کے ذریعہ رابطہ کیوں کرتے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کبھی کہتے ہیں 160 سیٹیں ہیں، ہوا میں باتیں کرتے ہیں،انہیں خود بھی نہیں پتہ کتنی سیٹیں ہیں، اگر وہ سمجھتے ہیں دھاندلی والی سیٹیں مل سکتی ہیں تو یہ پیپلزپارٹی یا کوئی اور جماعت نہیں دے سکتی،یہ تو عدالت یا ٹریبونل ہی فیصلہ کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو ووٹ دینے کا اعلان کیا،تو پھر پی ٹی آئی سے رابطہ کیوں اور کس لیےکریں،شیر افضل مروت کا دعویٰ بچکانہ اور غیر سنجیدہ ہے۔

install suchtv android app on google app store