پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مر رہا ہے: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ چوروں کی حکومت میں غریب روٹی کے لئے مررہا ہے تو عمران خان کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری ہورہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پی ٹی آئی سے خارج کئے گئے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایک طرف پی ڈی ایم جیسی چوروں کی حکومت میں غریب آدمی روٹی کیلئے مر رہا ہے، تو دوسری طرف عمران خان کی آنکھوں کے سامنے 3 ہزار ارب روپے کی چوری ہورہی ہے۔

فیصل واوڈا نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا کررہے ہیں سر؟، مدینہ کی ریاست میں آپ کی آنکھوں کے سامنے تین ہزار ارب کی چوری گرین بیلٹ کو براؤن بیلٹ میں کرنے سے ہورہی ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کیا عدالتیں اس پر بھی کچھ کریں گی، کوئی کھڑا ہو یا نہ ہو، میں اس کے خلاف ضرور کھڑا ہوں گا۔

install suchtv android app on google app store