منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

سلیمان شہباز فائل فوٹو سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیسز میں وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہبازکی عبوری ضمانتوں میں دو الگ الگ عدالتوں نے 21 اور 23 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے عدالت لاہور میں سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں 21 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے عدالت نے شریک ملزم محمد عثمان، زاہد علی سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کر دیے۔

ایف آئی اے عدالت نے اشتہاری ملزم سید طاہر نقوی کا کیس الگ کردیا اورسلیمان شہباز کیخلاف مقدمہ کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ تفتیش تاحال نامکمل، تفتیشی نے مہلت طلب کی۔ تفتیشی افسر تحقیقات میرٹ پر مکمل کرے اورآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ پیش کرے۔

دورانِ سماعت عدالت نے تفتیشی افسرکو آئندہ سماعت پر کوئی مہلت نہ دینے کی تنبیہ کی۔

install suchtv android app on google app store