منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

پرویز الہٰی فائل فوٹو پرویز الہٰی

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو 5 لاکھ روپےکے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا ہے۔

بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

انہیں 26 جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کےکیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store