فضل الرحمان کی طبیعت ناساز،سیاسی سرگرمیاں معطل

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔جے یو آئی کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹرز کے مشورے پر مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی، ان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں، اب ڈاکٹرز نے انہیں سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روک دیا ہے اور وہ طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ کارکنوں کو ٹیلیفون یا گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

 

install suchtv android app on google app store