فضل الرحمان جمہوری نظام کو لپیٹ دینا چاہتے ہیں: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جب حکومت عدالتی فیصلوں کااحترام نہ کرے تو معاشرہ خانہ جنگی اور انتشارکا شکار ہوجاتا ہے، فضل الرحمان جمہوری نظام کو لپیٹ دیناچاہتے ہیں کیونکہ وہ خوداسمبلی میں نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انتخاب سے بائیکاٹ کرنا یا فرار ہونا سپریم کورٹ کی سردردی نہیں ہے الیکشن سے باہر ہوں یا عدلیہ سے باہر ہوں فیصلہ حکومت پر ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ الیکشن میں جانے کےاور عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، 21 ارب ٹرانسفرر نہ ہوئے تو حکومت کی اقتدار سے ٹرانسفر ہو جائے گی، حکومت عدلیہ کو ہر صورت نیچا دکھانا چاہتی ہے، عدلیہ کی تذلیل چاہتی ہے لیکن رسوائی حکومت کا مقدر ہے، جو مرضی کرلیں عدلیہ جیتے گی اورآئین اورقانون کی سربلندی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 27 اپریل سے حکومت کی الٹی گنتی شروع ہے، مذکرات جھانسہ ہے قوم ک وبیوقوف بنایا جا رہا ہے، سارے راستے عدلیہ سے نکلیں گے، حکومت عدلیہ کافیصلہ ماننے سے انکاری ہے جو آئین اورقانون سے کھلی بغاوت ہے، حکومت عدلیہ کے فیصلوں کی نافرمانی حکم عدولی پر اتر آئی، عدلیہ نے فیصلوں کی حفاظت کرنی ہے اور فیصلوں پرعملدرآمد کرانا ہے۔

install suchtv android app on google app store