چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نااہل ہیں: فضل الرحمان

  • اپ ڈیٹ:
 مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا مسئلہ الیکشن نہیں، دیکھنا ہے کہ ملک کو کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اُن کے کہنے سے نااہل نہیں ہوں گے، بلکہ انہوں نے اپنے کاموں سے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہل ہیں۔

ساہیوال میں پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر معیشت تباہ ہوجائے تو ملک اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیں۔

نگران حکومت کا فلسفہ مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا، نگران حکومت میں اصل حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی لحاظ سے دلدل میں دھکیلا، چیئرمین پی ٹی آئی اُن کے کہنے سے نااہل نہیں ہوں گے، بلکہ انہوں نے اپنے کاموں سے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہل ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی کے آنے کی باتیں ہوں گی، دوست ملک مدد کو نہیں آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store