سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے: شیخ رشید

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی، معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی معاشی اور سماجی استحکام ہی قومی سلامتی ہے، امید ہے اس پر آج کچھ فیصلہ ہو گا۔ 87 ارب ترقیاتی کاموں پر ممبروں کو 2 ارب بلاول کے دوروں پر اور 2 ارب کمپنی کی مشہوری پر لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 77 وزرا کے بحری بیڑےاور IMF کے شرائط غریب کے لیے ہیں حکمرانوں کی اپنی دولت بیرون ملک بینکوں میں محفوظ ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ آرمی کاسپہ سالار بھی کہہ رہا ہے کہ پاکستان نازک ترین موڑ پر پہنچ  گیا ہے، شہباز بھی اعتراف کر رہا ہے کہ شدید معاشی بحران ہے، اسحاق ڈار کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی، PDM کا عمران خان پر ہر ناکام حملہ ان کے اپنے گلے پڑ رہا ہے، 15 جنوری کو MQM کا بھی پتہ چل جائے گا۔، حل صرف الیکشن ہیں ورنہ ڈیفالٹ دروازے پر ہے۔

install suchtv android app on google app store