عمران خان نے اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان پر حملہ کیا: نواز شریف

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی سائفر کیس میں سزا پر ردعمل میں کہا ہے کہ اس شخص نے جیسے ہی اقتدار جاتا دیکھا پاکستان پر حملہ کیا اور نتیجہ آج عدالت میں آیا ہے میں سمجھتا ہوں یہ افسوسناک کردار رہا ہے۔

ہارون آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ہمیں جیلوں میں بھیجا گیا اور تماشہ بنا دیا گیا، ایسے نقصان ہوئے کوئی تلافی نہیں ہوئی، والدہ کو قبر میں نہیں اتار سکا، کلثوم فوت ہوتی ہے جیل میں اطلاع ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں غم دکھ سہہ گیا، ظلم سہنے کے باوجودقومی راز فاش نہیں کیا خود پر برداشت کیا لیکن میں نے پاکستان پر زخم نہیں لگنے دیا۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اس شخص نے جیسے ہی اقتدار جاتا دیکھا پاکستان پر حملہ کیا اور نتیجہ آج عدالت میں آیا ہے میں سمجھتا ہوں یہ افسوسناک کردار رہا ہے، ایسے گھناؤنی ساز ش کی کہ قومی سلامتی کو بھی داؤ پر لگا دیا، نواز شریف نے کبھی قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا لیکن انہوں نے لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی نے کہا ہے عمران خان کا دور سب سے کرپٹ ترین دور تھا ، آؤ ثاقب نثار بتاؤ تم نے اس کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا تھا، ان جج نے دیا تھا جو استعفے دے کر گھر چلے گئے آپ نے کیسے دے دیا؟ یہ آپ نے ظلم کیا، ان کے دور میں کرپشن انڈیکس پھر اوپر چلا گیا۔

خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

install suchtv android app on google app store