منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا فائل فوٹو منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

منی لانڈرنگ کیس میں نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔منی لانڈرنگ کیس میں نامزد سلیمان شہباز درخواست ضمانت دائر کرنے کے لیے اسپیشل کورٹ سینٹرل پہنچے۔

سلیمان شہباز کی جانب سے دائر عبوری ضمانت کی درخواست میں ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بلاجواز نامزد کیا، عدالت میں طلبی کے نوٹس موصول نہیں ہوئے اور بغیر اطلاع اشتہاری قرار دیا گیا۔

سلیمان شہباز کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، منی لانڈرنگ مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ سلیمان شہباز رواں ماہ ہی لندن سے پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے خلاف دائر منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store