بلوچستان ہائیکورٹ کا شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا حکم

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

بلوچستان ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ میں سماعت جسٹس عبدالحمید بلوچ نے کی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیا گیا، سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ ایک ہی واقعے کے دو مقدمات نہیں ہوسکتے- اس طرح مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دیا۔ شہباز گل کیس کی پیروی انصاف لائر فورم کے سیداقبال شاہ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی۔

install suchtv android app on google app store