عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی، محلے داروں کا دعویٰ

عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی، پرانے محلے داروں کا دعویٰ فائل فوٹو عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی، پرانے محلے داروں کا دعویٰ

پاک فوج کے 17ویں سربراہ کی حیثیت سے کمان سنبھالنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے محلے داروں نے ان کے حوالے سے کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ایک خاتون محلے دار کا کہنا تھا کہ عاصم منیر نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کو تکلیف نہیں دی۔

رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بچپن راولپنڈی کے علاقے ڈیری حسن آباد میں گزرا، ان کا تعلق علاقے کے معروف، دینی گھرانے سے ہے، عاصم منیر کا آبائی گھر ان کی سادہ انداز زندگی کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم بچپن میں محلے میں ہی کرکٹ کھیلا کرتے تھے، انہوں نے کالج روڈ پر واقع مرکزی مدرسہ دارالتجوید سے قرآن حفظ کیا، ان کے تمام بھائی، بہنیں بھی حافظ قرآن ہیں۔

رپورٹ میں محلے داروں نے جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ایک شخص نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کرکٹ بھی اسی علاقے میں کھیلتے تھے اور فاسٹ بولنگ بھی بہت تیز کرواتے تھے۔

install suchtv android app on google app store