آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ امریکا کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرل انتونیر گوتریس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر اور غزہ جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی تمام کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا وار سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انتونیو گوتریس نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاک فوج و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کی خدمات کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کی تمام کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا وار سیکرٹری جنرل سے گفتگو میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیرکا پرامن حل ناگزیر ہے، بھارت کی یہ کوشش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہ، لہٰذا جموں و کشمیر کی حثیت میں بھارت کی یکطرفہ تبدیلی کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سیکیورٹی کونسل پر فوری جنگ بندی اور غذہ میں مظالم بند کرنے کے لئے عالمی کوششوں پر زور دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل پر زور دیا اور وحشیانہ ہدف کے شکار معصوم شہریوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر موذوں انسانی بنیادوں پر مدد پر بھی زور دیا ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کی تشویش کو تسلیم کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔