جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی۔ فائل فوٹو جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی۔

جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی۔

پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب جی ایچ کیو میں ہوئی، جس کے آغاز پر ریٹائر ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سب سے پہلے یادگار شہدا پر حاضری دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کی آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کے حوالے کی۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

کمان تبدیلی کی تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگائے ہوئے شریک ہوئے۔ اہم تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینئرحاضرسروس اورریٹائرڈفوجی افسران ، ان کی فیملیزکے علاوہ وفاقی سیکرٹریز اور دیگر مہمان بھی شریک ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا اور اپنے سفر کا آغاز کیا۔

جنرل عاصم منیر احمد شاہ ہلال امتیاز ملٹری ایک تھری اسٹار رینک کے جنرل ہیں، جو پاکستان آرمی میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید عاصم منیر اس وقت پاکستان کے اگلے آرمی چیف بننے والے جرنیلوں کی فہرست میں سب سے سینئر افسر ہیں۔ وہ اعزازی تلوار بھی حاصل کر چکے ہیں۔

سید عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ سکول کے 17ویں کورس سے ہیں۔ انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ انہیں ستمبر 2018 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور بعد ازاں ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اس سے قبل ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

سید عاصم نصیر کو مارچ 2018 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ وہ اس سے قبل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں تعینات فوجی دستوں کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store