بڑی تعداد میں استعفے ملک کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیں گے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں استعفے ملک کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست میں سرپرائزدینے کا کہا تھا وہ دیا، ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرناک پوائنٹ تک پہنچ گیا ہے، ملک میں سب سے کچی نوکری فنانس منسٹرکی ہوتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارابوجھ میڈیاپرڈال دیا گیا ہے، سب میڈیا میڈی اکھیل رہے ہیں، حقائق بہت خطر ناک ہیں، نیب کیسزجوختم کئے گئے ہیں وہ سریم کورٹ سے دوبارہ بحال ہونگے یہ سزائیں صرف غریب کے لئے ہیں۔

عوامی مسلم کے سربراہ نے مزید کہا ہے کہ عام آدمی اپنی زندگی سے تنگ ہے، مسائل حل کی بجائے بڑھتے جا رہے ہیں، بڑی تعدادمیں استعفے ملک کی سیاست ہلا کررکھ دیں گے، ہم بھی یہ کہتے تھے کہ عدم اعتماد نہیں ہوگا، ملک الیکشن کی طرف جائیگا، ملک سنبھالنا آسان کام نہیں ہے، عمران خان دوبارہ آئینگے ان کیلئے معیشت کو سنبھالنا مشکل نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store