شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد فائل فوٹو شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف شہروں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات برآمد کرلی۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سوات کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 70 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ ملزم فلائٹ نمبر پی کے 181 کے ذریعے شارجہ جا رہا تھا۔

علاوہ ازیں جہلم ٹول پلازہ جی ٹی روڈ پرکار سے 20 کلو 400 گرام چرس اور 7 کلو 200 گرام افیون برآمدکرکے پشاور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب اے این ایف اور ایف سی کی خیبر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران پلاسٹک کے تھیلوں سے 16 کلو 185 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

دریں اثنا راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع نجی کوریئر آفس میں کوئٹہ سےبھیجے جانے والے پارسل سے 90 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store