شارجہ میں میانداد کے یادگار چھکے کو 36 برس بیت گئے

میانداد فاہل فوٹو میانداد

شارجہ کے میدان میں ایشیا کپ کے دوران بھارت کیخلاف آخری گیند پر لگائے گئے جاوید میاں داد کے چھکے کو آج 36 برس بیت گئے لیکن اس کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔

فائنل میں آخری گیند پر پاکستان کو فتح کیلئے 4 رن درکار تھے اور میانداد کے ایک چھکے نے میچ، فائنل اور سب کے دل جیت لیے۔

بھارت 1986 میں کرکٹ کا عالمی چیمپئن تھا اور اس نے پاکستان کو جیت کیلئے246 رنز کا ہدف دیا تھا۔

میاں داد نے اپنی کتاب ’دی کٹنگ ایج‘ میں لکھا کہ 1986 میں ایشیا کپ کے آخری میچ میں مجھے اندازہ تھا کہ بھارتی گیند باز چیتن شرما انہیں یارکر کرائیں گے اس لیے میں کریزسے بار نکل کر کھڑا ہوگیا اور پھر ویسا ہی ہوا جیسا میں نے سوچا تھا‘۔

سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ جاوید میاں داد نے آخری گیند پر چھکا لگانے کیلئے ان کا بلا منگوایا تھا، کیوں کہ وہ لمبا ہوتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آخری گیند سے قبل محسن کمال اور ذاکر خان میرے پہلو میں بیٹھ کر رو رہے تھے۔

میچ کے بعد میانداد نے کہا ، “ہندوستانی اکٹھے ہوکر جوش و خروش سے حکمت عملی پر بات کر رہے تھے۔ پورے مقابلے کا نتیجہ آخری گیند پر چار حاصل کرنے پر منحصر تھا۔ میں اپنی حکمت عملی لے کر آیا تھا۔ مجھے یقین تھا کہ شرما یارکر کی کوشش کرنے جا رہے تھے۔ لہذا میں نے بیٹنگ کریز سے نکل کر کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرا منصوبہ یہ تھا کہ یارکر آنے پر پیچھے ہٹوں گا اور اس طرح مجھے اچھی شاٹ مارنے کا موقع مل جائےگا‘۔

جاوید میاں داد کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کریز پر موجود تھے اور انہوں نے ایک رنز لے کر جاوید میاں داد کو آخری گیند کھیلنے کا موقع دیا تھا۔

ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے بتایا کہ عام طور پر ایک رنز کی اہمیت نہیں ہوتی لیکن وہ ایک رنز میرے لیے یاد گار ہے اور مجھے اسی ایک رنز کی وجہ سے پہنچانا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا اس وقت میں نے میاںداد سے کہا کہ میں گیند کو روکوں گا اور بھاگ جاؤں گا اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے رن آؤٹ کرنے کا اچھا چانس تھا مگر بھارت کے سب سے بہترین فیلڈر اظہرالدین اس میں ناکام ہوئے۔

اس ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان بھارت کے ہاتھوں 14 میں سے12 میچ ہار چکا تھا۔

بھارت کیخلاف چھکے کے بعد جاوید میاں داد ایک ہیرو کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔ انہوں نے بھارت کیخلاف مذکورہ میچ میں 116 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

install suchtv android app on google app store