کراچی سے شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

کراچی سے شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد فائل فوٹو کراچی سے شارجہ جانیوالے مسافر سے 2 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد

ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 2.068 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف ترجمان کے  مطابق مسافر فرمان اللہ نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

 

 

 

install suchtv android app on google app store