جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غیر منطقی اور غیر ذمے دارانہ ہے: سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق فائل فوٹو خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری پروگرام پر بائیڈن کا بیان غلط، غیر منطقی اور غیر ذمے دارانہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ پاکستانی قوم صدر بائیڈن سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دار جوہری طاقت کی طرح رویہ رکھا، ہمارے پاس محفوظ ترین ایٹمی کمانڈ و کنٹرول سسٹم ہے، جنگجو ریاستیں امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا، دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی۔

 

install suchtv android app on google app store