سنٹورس مال آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم انکشاف

سنٹورس مال آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم انکشاف فائل فوٹو سنٹورس مال آتشزدگی کی تحقیقات میں اہم انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں قائم سنٹورس مال میں آتشزدگی کے بعد تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سنٹورس مال کا فائراینڈ سیفٹی پلان سی ڈی اے کے قانون کے مطابق نہیں تھا، پاکستان بلڈنگ کوڈ کے مطابق سنٹورس مال کو این او سی جاری نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایم سی آئی فائرایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے 2016 سے مسلسل نوٹس جاری کئے گئے، جسے مال کی انتظامیہ نے نظر انداز کیا اور اثرو رسوخ استعمال کیا۔ سنٹورس مال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان بھی سی ڈی اے میں جمع نہیں کروایا۔

اُدھر سنٹورس مال کی انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس حوالے سے کل قانونی ٹیم سے بات چیت کر کے موقف دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store