وفاقی کابینہ کی پاک فوج کے جوانوں کیلئے بنیادی تنخواہ پر15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری

  • اپ ڈیٹ:
پاک آرمی فائل فوٹو پاک آرمی

وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021 کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں کیلئے بنیادی تنخواہ پر15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال سمیت بائیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ نے پاک فوج کے جوانوں کیلئے خصوصی الاؤنس2021کی منظوری دے دی ، پاک فوج کے جوانوں جاری بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اسپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی، کیونکہ 2سالوں سے فوج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواتھا۔

کابینہ کو نوشہرہ میں ریلوےاراضی پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر اور اسلام آبادای8 اورای 9میں تجاوزات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

کابینہ نے حلیم عادل شیخ کی جےآئی ٹی بنانےکی درخواست کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات کی کسی قسم کادباؤبرداشت نہیں کیاجائےگا،ف نیوی اورایئرفورس سےبھی کہا گیا ہے کہ گرین ایریاسےاپنی دیواریں ہٹادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبادکوتجاوزات فری سٹی بنانےکیلئےچیئرمین سی ڈی اےکوہدایات جاری کی ہے ، جووی وی آئی پی کلب ہیں اس کلچرکوختم کیاجائے، کابینہ نےکہاہمارےتمام وسائل عام آدمی کیلئےہوں۔

install suchtv android app on google app store