وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، ایک روزمیں ریکارڈ کیسز رپورٹ

  • اپ ڈیٹ:
وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، ایک روزمیں ریکارڈ کیسز رپورٹ فائل فوٹو وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال ، ایک روزمیں ریکارڈ کیسز رپورٹ

وفاقی دارلحکومت میں ایک روز میں ریکارڈ 174 ڈینگی کیسز سامنےآ گئے جبکہ ڈینگی سےمتاثرہ ایک مریض بھی انتقال کرگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے ، ایک روز میں ریکارڈ174ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے اور پولی کلینک میں ڈینگی سے متاثرہ مریض انتقال کرگیا۔

رورل ایریا سے 110، اربن ایریا سے 64 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سیزن میں 2603 ڈینگی کیسزسامنے آچکے ہیں ، جس میں سے 1589 کیسز رورل ایریا اور 1014 کیسز اربن علاقوں میں سامنے آئے جبکہ رواں سیزن میں ڈینگی سے 10اموات ہو چکی ہیں۔

اسلام آباد میں 4 سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی آئیسولیشن وارڈزقائم ہیں ، پمز،پولی کلینک، ایف جی ایچ،سی ڈی اےمیں ڈینگی کیلئے 240بیڈزمختص ہیں۔

اسلام آبادکے4 سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 137مریض زیرعلاج ہیں ، جس میں پمزمیں ڈینگی کے 57، پولی کلینک میں 30 ، ایف جی ایچ میں ڈینگی کے 39، سی ڈی اےمیں 11مریض اور اسلام آبادکےرہائشی 104ڈینگی مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

install suchtv android app on google app store