ڈھونڈ کر پیاسوں کو، پلانے لگا ہوں پانی

محرم فائل فوٹو محرم

ڈھونڈ کر پیاسوں کو،

پلانے لگا ہوں پانی

سمجھی ہے جب سے میں نے ،

کربلا

.

ٹھکرایا گیا ہوں زمانے کا ،

پائی ہے میں نے بے دری

اے کاش چڑھ جائے ان ویرانوں میں،

کچھ رنگ مجھ پر حیدری

.

فنا ہوئیں سب مشکلیں ،

آفتوں کی ہر بلا ٹلی

نام لے کر اللہ کا ،

جو نادِعلی میں نے پڑھی

.

چلتا رگِ ظالم پر،

بنتا ہر مظلوم کی پکار

نام اچھا کتنا ،

گر ہوتا میرا ذو الفقار

.

دیکھو عظیم کتنی ،

حسین ابنِ علی کی شان ہے

جو جھکا نہ سر ، ہے نیزے پر

اور زُباں ،

بولتی قران ہے

.

زندہ رہے گا نام ،

آلِ رسول ﷺ کا پیام

جب تک فلک پر ہیں چاند ستارے،

اور زمیں پر ۔ ۔ ۔ صبح و شام

سلام ، قمر بنی ہاشم سلام

سلام، غریبِ نینوا سلام

***

شاعرِامن
کاشف شمیم صدیقی

install suchtv android app on google app store