تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس واپس لے لیا

سکندر سلطان راجہ فائل فوٹو سکندر سلطان راجہ

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر سیکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا اور چند گھنٹوں میں واپس لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے آج چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل جوڈیشل کمیشن میں ریفرنس دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کررہے اس لیے انہیں عہدے سے برطرف کردیا جائے۔

چند گھنٹوں بعد تحریک انصاف نے یہ ریفرنس واپس لے لیا، یہ فیصلہ ریفرنس رجسٹرار آفس پہنچنے کے فوری بعد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس مزید قانونی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے واپس لیا گیا ہے، ریفرنس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ تبدیل ہونے کے نکات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store