جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کرکے لایا جائے گا: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

جسٹس (ر) جاوید اقبال اور  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان فائل فوٹو جسٹس (ر) جاوید اقبال اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عید کی چھٹیوں کے بعد کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے لایا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں نور عالم خان کا کہنا تھاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ہرغلط کام کےخلاف کارروائی کی سفارش کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے عید کی چھٹیوں کے بعد کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا تھا، اگر وہ نہ آئے تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے لایا جائے گا۔

ان کا کہناتھا کہ طیبہ گل نے پی اے سی میں آڈیو، ویڈیو ثبوت اور بیان دیا ہے، الزامات کے جواب میں سب کو صفائی کا موقع دیا جائے گا جبکہ طیبہ گل نے اعظم خان کا نام بھی لیا، ان سے بھی پوچھا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آمنہ مسعود کے الزامات کے بعد سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کیا تھا تاہم وہ اجلاس میں نہیں آئے تھے۔

 

install suchtv android app on google app store