چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد فائل فوٹو لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد

لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد کی بطور چیئرمین تعیناتی 3 سال کیلئے ہو گی،جوائنٹ سیکرٹری عمر عزیز کے دستخط سے وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئر مین نیب کی تقرری کی منظوری دی تھی۔

install suchtv android app on google app store