پی اے سی نے پرتگال میں بیوروکریٹس کے جائیدادیں خریدنے کا معاملے کا نوٹس لے لیا

پی اے سی نے پرتگال میں بیوروکریٹس کے جائیدادیں خریدنے کا معاملے کا نوٹس لے لیا فائل فوٹو پی اے سی نے پرتگال میں بیوروکریٹس کے جائیدادیں خریدنے کا معاملے کا نوٹس لے لیا

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پرتگال میں بیوروکریٹس کی جائیدادوں کی خریداری کا نوٹس لیتے ہوئے ان تمام افسران کی فہرست طلب کرلی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر بھی متعلقہ محکموں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنید اکبر کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا جس میں  کمیٹی نے پرتگال میں بیوروکریٹس کے جائیدادیں خریدنے کا معاملے کا نوٹس لے لیا،  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ  سےایسے افسران کی فہرست طلب کرلی گئی ہے، دوران اجلاس رکن کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز بند نہیں ہونگے۔ ملازمین کو نوکریوں سے نہ نکالنے کا بھی کہا گیا تھا لیکن دونوں کام ہورہے ہیں۔  پی اے سی نے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے پر بھی متعلقہ محکموں کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

  چیئرمین کمیٹی نے پوچھا کہ حج کے دوران کتنے اسٹاف کو سعودی عرب بھیجا جاتا ہے، جس پر سیکریٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ہر سال تقریباً سترہ سو افراد جاتے ہیں، جن میں پولیس کا کوٹہ بیس فیصد ہے۔ سعودی ہدایت کے مطابق ہر سو حاجیوں پر ایک معاون مقرر کیا جاتا ہے، جبکہ اسٹاف سروس ویزا پر جاتا ہے اور منیٰ و عرفات نہیں جا سکتا۔ آڈٹ حکام نے وضاحت دی کہ اگر اسٹاف خود حج کرے گا تو حاجیوں کی خدمت کیسے کرے گا۔ کمیٹی کے استفسار پر بتایا گیا کہ پچھلے سال گریڈ اٹھارہ  کے ساڑھے تین سو افسران بھی بھیجے گئے تھے۔ پی اے سی نے حج پر جانے والے تمام گریڈز کے ملازمین کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

install suchtv android app on google app store