گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 7 اموات، مثبت کیسزکی تعداد732 ہوگئی

  • اپ ڈیٹ:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 7 اموات ہوئی ہیں فائل فوٹو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 7 اموات ہوئی ہیں

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مثبت کیسزکی تعداد732 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وائرس سے جاں بحق ہونے والوں میں 6 افراد کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ ایک ہلاکت خیبرپختونخوا میں ہوئی۔

علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی تشخیص کے لیے 22 ہزار 568 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 732 کیسز مثبت آئے۔

 

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 158 کی حالت تشویشناک ہے۔

مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ مظفر آباد میں 7.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی میں شرح 5.74 فیصد، اسلام آباد میں شرح 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تاہم شہر کے لحاظ سے مثبت تناسب کا ڈیٹا ایک مبہم تصویر پیش کرتا ہے کیونکہ زیادہ تناسب ضروری طور پر کسی وبا کی طرف اشارہ نہیں کرتا۔

سندھ کے دوسرے سب سے بڑے شہر حیدرآباد میں جمعہ کو مثبت کیسز کا تناسب 50 فیصد تک پہنچ گیا لیکن صرف 6 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے 3 مثبت آئے۔

install suchtv android app on google app store