ایف اے ٹی ایف اجلاس :نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر فائل فوٹو حنا ربانی کھر

وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے۔

حنا ربانی کھر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا، نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے، اس معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما دعوی کر رہے ہیں کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

شہباز گل نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ بھی کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔

جبکہ شوکت ترین، شیریں مزاری بھی اس بارے میں ٹوئٹ کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store