بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل نے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنےکی استدعا بھی کردی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکیس سے بری کیا جائے اور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

خیال رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store