شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں توسیع

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔

جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے شہبازگل کی8خلاف قائم 12 مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2 مقدمات بلوچستان،5 سندھ اور5 مقدمات پنجاب میں درج کیے گئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ سیکرٹری کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ پرسیکشن افسر نے دستخط کیوں کیے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سیکریٹری کی جانب سے دستخط نہ کرنے کا رویہ برداشت نہیں۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شہباز گل کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماشہبازگل کی حفاظتی ضمانت میں 13 فروری تک توسیع کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store