بغاوت پر اکسانے کا کیس: شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

شہباز گل فائل فوٹو شہباز گل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔

رپورٹس کے مطابفق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

install suchtv android app on google app store