رانا ثنا اللہ اور مریم اورنگزیب کو بھی وزارتیں مل گئی

رانا ثنا اللہ مریم اورنگزیب فاہل فوٹو رانا ثنا اللہ مریم اورنگزیب

وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد وزرا کو قلمدان سونپ دیے گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ مل گئی . مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سعد رفیق کو وزارت ریلوے اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔

پیپلزپارٹی کے عبدالقادر پٹیل کو وزارت صحت کا قلمدان سونپ دیا گیا۔ شیری رحمان کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا چارج مل گیا۔ مرتضی جاوید عباسی کو وزیر پارلیمانی امور کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

جے یو آئی کے طلحہ محمود کو وفاقی وزیر برائے سفیران تعینات کر دیا گیا۔ مفتی عبدالشکور کو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور م بنایا گیا ہے۔ مولانا عبدالواسع کو وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کر دیا گیا ہے۔

جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے امین الحق کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store