مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ کے بیٹے کو بے دردی سے مارنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں خاتون کو بیڈ پر بیٹھے کسی شخص سے بحث کرتے دیکھا گیا تھا جب کہ اس دوران خاتون کے پاس موجود بچہ مسلسل روتا رہا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاکہ بچے کے چپ نہ ہونے پر ماں نے شیر خوار کو بری طرح مارا اور بستر پر ہی پھینک دیا جس کےبعد اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خاتون کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا ہے۔