نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں

نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں فائل فوٹو نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں

کراچی ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔

موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔

تاہم اب پولیس نے ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کو گذری تھانہ منتقل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store