بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف  کو مبارکباد فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبادی دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی خواہش ہے کہ خطے میں امن اوراستحکام ہو تاکہ ہم ترقیاتی چیلنجزاور لوگوں کی فلاح وبہبود پرتوجہ مرکوزکرسکیں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف ملک کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں اور سب سے پہلے ترک صدر نے انہیں فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

install suchtv android app on google app store