عمران خان نے سرپرائز یہ کہہ کر دیا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں ’آج بھی بھٹو زندہ ہے‘ کا سرپرائز دیا۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد جلسے میں سرپزائز دینے کا اعلان کیا تھا، گزشتہ روز انہوں نے کوئی سرپرائز تو نہیں دیا البتہ یہ ضرور بتایا کہ باہر کے پیسے سے ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لکھ کر دھمکی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چودھری برادران کی رہائش گاہ پہنچ گیا، ملاقات شروع

باہر کے پیسے سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر دھمکی دی گئی: وزیراعظم نے خط لہرا دیا

عمران خان نے اپنی تقریر میں پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ بھی دیا تھا اور کہا تھا کہ جب بھٹو نے خارجہ پالیسی پر بیرونی دباؤ قبول کرنے سے انکار کیا تو انہیں پھانسی چڑھا دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے سرپرائز یہ کہہ کر دیا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔

install suchtv android app on google app store