کل تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری سے فوج بھی طلب کی جا سکتی ہے، دھرنا دینے والوں کو دھر لیا جائے گا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دی گئی ہے اور کل تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: وزیراعظم کو حکم امتناع نہ مل سکا، تحریری حکم جاری

انہوں نے کہا کہ لوگ کل اسلام آباد آ رہے ہیں اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس لیے سری نگر ہائی وے رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی ہے۔ امن و امان کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ نے سری نگر ہائی وے کی درخواست دی جسے ہم نے مسترد کیا ہے اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر نے کہا ہے کہ ہم قانون کی پاسداری کریں گے۔ عدالت کے احکامات پر ہم سختی سے عمل کریں گے تاہم اسپیشل برانچ سے اطلاعات ہیں اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی ریلیوں میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے تاہم 2 ہزار رینجرز، 2 ہزار ایف سی اور 2 ہزار دیگر اہلکار سرینگر ہائی وے پر تعینات ہوں گے۔ اسلام آباد میں جلسے کی سب کو اجازت ہے تاہم دھرنے کی اجازت کسی کو نہیں۔ جے یو آئی کو اگر کل بھی جلسہ کرنا ہے تو نئی درخواست دینی ہوگی اور ایچ نائن گراؤنڈ جے یو آئی کو دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store