ایسٹرازینیکا ویکسین اومی کرون سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے

ایسٹرازینیکا فائل فوٹو ایسٹرازینیکا

ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین نئی قسم اومی کرون سے بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق کے بعد ایسٹرا زینیکا کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کینیڈا کورونا کی ہربل ویکسین استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ اینٹی باڈی کاک ٹیل اومیکرون کورونا وائرس کی اقسام سے نہ صرف تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ اس وائرس کو ناکارہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر کا مریض روزے کے دوران انسولین لگا سکتا ہے، ڈاکٹرز

ایسٹرازینیکا کے ترجمان جان پیریز نے اس حوالے سے لیبارٹری میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج میڈیا کو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ڈیٹا ایسٹرا زینیکا کے تیار کردہ ایوو شیلڈ ٹریٹمنٹ کے اومیکرون کی اقسام بشمول بی اے ٹو کے حوالے سے اس کی افادیت کے متعلق ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین پر ایک اور تحقیق کی گئی تھی جس سے معلوم ہوا تھا کہ اینٹی باڈی کاک ٹیل اومیکرون کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی میں کی جانے والی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چوہوں کے پھیپھڑوں میں اومیکرون کی نئی اقسام کی موجودگی میں جب علاج کیا گیا تو بہتری کے آثار دکھائی دیے۔

رپورٹ کے مطابق ایوو شیلڈ کو اومیکرون کی اقسام بی اے 1، بی اے 1.1 اور بی اے ٹو کے خلاف آزمایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store