سائبر حملے کے جواب کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں، وفاقی وزیر

 انفارمیشن ٹیکنالوجی فائل فوٹو انفارمیشن ٹیکنالوجی

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ایم کیو ایم پاکستان مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ کراچی میں سائبر سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سائبر ماہرین کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر یا موبائل پر معلومات رکھنےکا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی اس تک رسائی نہیں۔

سائبر ماہرین کا کہنا تھا کہ کلاؤڈ پر محفوظ ڈیٹا نجی نہیں رہتا، ہر طرح کی یو ایس بیز اور سی ڈیز اپنے کمپیوٹر میں ڈالنا خطرے کی بات ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے کسی ادارے پر سائبر حملہ جارحیت تصور ہو گا، سائبر حملے کے جواب کے لیے ٹیمیں بنا دی ہیں۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں رواں سال دسمبر میں فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کریں گے۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں فیصلہ مشاورت سے کریں گے، کارکنان اور رابطہ کمیٹی سے مشاورت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ میرے پاس کبھی ٹیلی فون کال نہیں آئی۔

install suchtv android app on google app store