ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی ناکام نہیں لوٹیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں، چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کررہے ہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہم ناکام نہیں لوٹیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک سے بھاگنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ، حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

پشاور واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ بہت افسوسناک ہے، ریاست اور ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔

 

install suchtv android app on google app store