وزیراعظم ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کیلئے بہادر آباد جائیں گے، وزیر قانون کا دعویٰ

وزیر قانون فروغ نسیم فائل فوٹو وزیر قانون فروغ نسیم

وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیر اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے لیے بہادر آباد جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور پاکستان بار کے نو منتخب نمائندوں نے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا کہ وہ ایم کیو ایم سے ملاقات کےلیے بہادر آباد جائیں گے، توقع ہے کہ وزیر اعظم ایک آدھ ہفتے میں بہادر آباد آنے کا پروگرام فائنل کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ سول مقدمات کے فیصلے جلدی ہوں، وکلاکو جسٹس سسٹم کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

فروغ نسیم نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کے معترف ہیں، کئی بہترین ججز ہیں جو سنیارٹی کے بغیر آئے، کسی بھی جج کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store