پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب

پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب فائل فوٹو پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بڑی مچھلیوں کو بلایا۔اسلام آباد میں چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ماضی میں بڑی مچھلیوں کو کوئی بلانے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، نیب ’احتساب سب کے لیے‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں نے 1405 ملزمان کو نیب کی پیروی کی بدولت سزا سنائی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نیب ساتھ چل سکتے ہیں، پاکستان اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سال سے زائد عرصے میں بدعنوان عناصر سے 539 ارب روپے بالواسطہ اور بلا واسطہ برآمد کیے۔

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیب کے اس وقت احتساب عدالتوں میں 1237 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں، ان ریفرنسز کی مالیت تقریباً 1335 ارب روپے ہے۔

install suchtv android app on google app store