پاکستان میں کورونا سے مزید41 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا سے مزید41 افراد جاں بحق فائل فوٹو پاکستان میں کورونا سے مزید41 افراد جاں بحق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید41 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 206کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 83 ہزار 798ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 304 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.79 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 57 ہزار 931، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 9ہزار758، پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار37، بلوچستان میں 35 ہزار 56، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 862 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 355 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 978، خیبر پختونخوا 6 ہزار 113، اسلام آباد 998، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 371 اور آزاد کشمیر میں 768 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store