بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس، سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز

شفقت محمود فائل فوٹو شفقت محمود

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں سردیوں کی چھٹیاں آگے بڑھانے سے متعلق غور کیا جائے گا۔ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس میں اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ جس میں تمام صوبوں سے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔

سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزارت صحت نے وزارت تعلیم کو موسم سرما کی تعطیلات آگے بڑھانے کی تجویر دے رکھی ہے۔ وزارت تعلیم کا کہنا ہے سردیوں کی چھٹیوں سے اسکولوں میں جاری ویکسی نیشن کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store